پاکستانی اداکارہ، میزبان اور ماڈل فضا علی نے اداکارہ نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے شوہر کے رویے پر تنقید کی ہے۔
حال ہی میں نمرہ خان نے دوسری شادی کی تھی اور شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔
بعد ازاں دونوں جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے متعلق بیانات اور پوسٹس سامنے آئیں جبکہ نمرہ خان کے شوہر کی جانب سے ’Good Riddance‘ کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے۔
View this post on Instagram
اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے فضا علی نے نمرہ خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور کہا کہ رشتوں میں اختلافات کے باعث راستے جدا ہوسکتے ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کی عزتِ نفس مجروح کی جائے۔
فضا علی نے کہا کہ کسی خاتون کو اس طرح کے الفاظ سے مخاطب کرنا مناسب نہیں، خاص طور پر ایسے شخص کی جانب سے جس نے حال ہی میں اسے اپنی شریکِ حیات بنایا ہو۔
اداکارہ نے نمرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کا زندگی سے چلے جانا ان کی اہمیت کم نہیں کرتا اور انہیں اپنا سر بلند رکھنا چاہیے۔
فضا علی کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں، بعض صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ کچھ نے معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
















