Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کا آئی ایم ایف کو منانے کے لئے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس وصولی پر غور

کاشتکاروں سے زرعی انکم ٹیکس وصولی کے لئے صوبوں کے اشتراک سے متبادل لائحہ عمل بھی تیار کرلیا گیا۔

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے کے لئے زرعی شعبے سے ٹیکس وصولی بڑھانے پر غور شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں کاشتکاروں سے زرعی انکم ٹیکس وصولی کے لئے صوبوں کے اشتراک سے متبادل لائحہ عمل بھی تیار کرلیا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے زرعی انکم ٹیکس وصولی اور ٹیکس گوشواروں کے اہداف مقرر کردیے ہیں جب کہ اہداف کے حصول کے لئے صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے کے لئے زرعی شعبے سے ٹیکس وصولی بڑھانے کے مختلف امور پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے زرعی انکم ٹیکس وصولی کے اہداف کے حصول کے لئے صوبوں کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کاشتکاروں سے انکم ٹیکس وصولی کے اہداف پورے کرنے کے لئے صوبوں کو 30 ستمبر تک کا وقت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔