Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پیٹرولیم برآمدات میں اضافے کی بڑی وجہ ملک میں فرنس آئل کی طلب میں کمی کو قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات مالی سال 2026 میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، برآمدات کی مجموعی مالیت 939 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو ملک کی تاریخ میں بلند ترین سطح ہے۔

مالی سال 2025 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 903 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، جس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال برآمدات میں 36 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

پیٹرولیم برآمدات میں اضافے کی بڑی وجہ ملک میں فرنس آئل کی طلب میں کمی کو قرار دیا گیا ہے جس کے باعث اضافی مصنوعات کو بیرون ملک برآمد کیا گیا۔

اس کے علاوہ کم سلفر والی پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مجموعی پیٹرولیم برآمدات کو فروغ ملا۔

ویری لو سلفر فیول آئل کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے، یہ مصنوعات بنیادی طور پر بحری جہازوں میں ایندھن کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کو ملکی توانائی کی طلب اور پیداوار کے درمیان توازن کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جارہا ہے جب کہ مالی سال 2026 میں برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم ہونا شعبہ پیٹرولیم کے لیے اہم پیش رفت ہے۔