Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ؛ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد علاقائی نظام  میں موجودہ انتشار کو روکنا ہے

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے خطے کے مشترکہ دفاع کے لیے ایک نئی بنیاد رکھ دی۔  

معروف عالمی جریدے بلومبرگ اور آذربائیجان کے جریدے کالیبر کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان جیسی اہم علاقائی طاقتوں کو ایک مشترکہ دفاعی فریم ورک میں جوڑتا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق معاہدے میں اصول طے کیا گیا ہے کہ ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا، یہ معاہدہ اس امر کا اعتراف ہے کہ خطے کے ممالک کو اب نئے شراکت داروں اورعلاقائی صف بندیوں کی تشکیل دینا ہوگی۔

آذربائیجان کے جریدے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی معاہدے کا خیرمقدم کیا اوراسے مشرق وسطیٰ کے ممالک کی دفاعی صلاحیت بہتر بنانے کی علامت قرار دیا، پاکستان کی جوہری صلاحیت، فوجی افرادی قوت اور امریکہ کے ساتھ اتحادی حیثیت مکہ معاہدے کو ایک اہم دفاعی وزن فراہم کرتی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد علاقائی نظام  میں موجودہ انتشار کو روکنا ہے۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ثبوت ہے کہ پاکستان خطے کے ممالک کے لیے امن کا ضامن اور نیٹ سیکیورٹی پروائیڈر بن کر ابھرا ہے۔

متعلقہ خبریں