مصباح ارشد نے مس یونیورس پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا اور اس کامیابی کے ساتھ وہ عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی چوتھی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
فلپائن میں منعقدہ تقریب میں پاکستان مس یونیورس فرنچائز کے مالک جوش یوگن نے مصباح ارشد کو آفیشل سیش پہنائی جبکہ سابق ٹائٹل ہولڈر روما ریاض نے ان کے سر پر تاج سجایا۔
نفسیات کی تعلیم حاصل کرنے والی مصباح ارشد نے مس یونیورس پاکستان بننے کے سفر کو اپنے لیے ایک منفرد اور یادگار تجربہ قرار دیا۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ اس سفر کے دوران مختلف افراد سے ملاقات اور نئے تجربات نے مجھے زندگی اور انسانیت کے حوالے سے کئی اہم باتیں سیکھنے کا موقع دیا۔
نومنتخب مس یونیورس پاکستان نے اپنے حامیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آنے والے سفر کے ہر لمحے کو بھرپور انداز میں جینا اور اس تجربے سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں۔
















