Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں جاری

اجلاس کے ایجنڈے میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور شامل۔

استنبول: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں جاری ہے جب کہ یہ اجلاس ترکیہ کی میزبانی میں ہورہا ہے۔

اجلاس میں عالمی و علاقائی سلامتی کے امور اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔

تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے سمیت دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں مشترکہ سرگرمیوں کی رہنمائی کے لیے سیکرٹریٹ اور متعلقہ طریقہ کار کا فریم ورک طے کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔