Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر زرداری کا ترک صدر اور عوام کے نام خصوصی پیغام، یومِ فتح پر مبارکباد

دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات مزید فروغ پاتے رہیں گے، صدر

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے یومِ فتح کے موقع پر ترک ہم منصب رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ 30 اگست 1922 کی عظیم فتح ترکیہ کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخ، ایمان اور باہمی تعاون کے گہرے رشتوں پر مبنی منفرد اور پائیدار تعلقات قائم ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات مزید فروغ پاتے رہیں گے۔

صدرِ مملکت نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کے لیے مسلسل امن، خوشحالی اور کامیابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ خبریں