Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفتر کی لفٹ میں پھنسنا ملازم کو مہنگا پڑگیا

Now Reading:

دفتر کی لفٹ میں پھنسنا ملازم کو مہنگا پڑگیا

دفتر کی لفٹ میں تقریباً 3 گھنٹے پھنسنے رہنے والے ملازم کو پُرسکون کرنے کے بجائے تاخیر سے حاضری لگانے پر اس کی تنخواہ کاٹ لی گئی۔

وقت پر دفتر پہنچنا کسی بھی ملازمت پیشہ فرد کیلیے روزانہ کا چیلنج ہوتا ہے تاکہ اس کی تنخواہ سے کٹوتی نہ کر دی جائے لیکن ایک سوشل میڈیا صارف کی کہانی نے سب کو حیران کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر صارف نے لکھا کہ گزشتہ روز میں دفتر کی لفٹ میں 3 گھنٹے تک پھنسا رہا، میں نے مینٹیننس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن نہ ہو سکا۔

اس نے بتایا کہ 3 گھنٹے بعد میرا رابطہ دفتر کے ایچ آر سے ہوگیا جنہوں نے مجھے نکالنے کیلیے اقدامات اٹھائے اور مینٹیننس ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔

’لفٹ سے نکل آنے کے بعد جب میں نے دفتر پہنچ کر حاضری لگائی تو کہا گیا کہ 3 گھنٹے تاخیر سے آنے پر نہ صرف آپ کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا بلکہ ایک دن کی تنخواہ بھی کاٹی جائے گی۔‘

Advertisement

سوشل میڈیا صارف کے مطابق میں نے کہا کہ جب مجھے غیر حاضر تصور کر کے تنخواہ کاٹنی ہے تو پھر میں آج کام نہیں کروں گا اور گھر جا رہا ہوں، لیکن دفتر نے مجھ پر کام کرنے کیلیے دباؤ ڈالا۔

’مجھے نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی گئی۔ میں اس معاملے کو ہر سطح پر اٹھاؤں گا، میں نے ثبوت کے طور پر لفٹ میں پھنسے رہنے سے حاضری لگانے تک کی ویڈیو ریکارڈ کر رکھی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر