Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی کمپنی نے 50 سال تک چلنے والی انقلابی بیٹری تیار کرلی

Now Reading:

چینی کمپنی نے 50 سال تک چلنے والی انقلابی بیٹری تیار کرلی
چینی کمپنی نے 50 سال تک چلنے والی انقلابی بیٹری تیار کرلی

چینی کمپنی نے 50 سال تک چلنے والی انقلابی بیٹری تیار کرلی

یہ حیرت انگیز خبر چین سے آئی ہے جہاں ایک چینی کمپنی نے چھوٹی ایٹم بیٹری تیار کی ہے جو 50 برس تک بنا چارج کے چلتی رہے گی، یعنی اسے دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

بیٹا وولٹ نامی چینی کمپنی نے حال ہی میں اپنی ایک انقلابی بیٹری متعارف کرائی ہے جس کانام بی وی 100 ہے جو سائز میں ایک سکے سے چھوٹی ہے لیکن اس کی عمر تقریباً 50 سال ہے اور اسے ری چارجنگ کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایٹومک یا جوہری بیٹریاں نئی ​​نہیں ہیں۔ ریاستہائے متحدہ اور یو ایس ایس آر دونوں نے 1960 کی دہائی کے دوران اس طرح کے پاور یونٹ تیار کیے تھے، لیکن یہ جوہری بیٹریاں جسامت میں بہت بڑی، خطرناک اور بنانے میں کافی مہنگی تھیں۔

 ماضی میں بنائے جانے والی بیٹریوں میں پلوٹونیم کو طاقت ور تابکار مادے  کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ تاہم اس کے بعد سائنسی ترقی نے کئی منازل طے کی ہے اور اب بیٹا وولٹ نے ایک انقلابی بیٹری متعارف کرائی ہے، بیٹری میں موجود ڈائمنڈ سیمی کنڈکٹر مواد سے یہ منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 120 سینٹی گریڈ پر کام کرسکتی ہے، کمپنی کے مطابق بیٹری سے کوئی تابکاری باہر نہیں نکلتی جب کہ سکے سے بھی چھوٹے موڈیول میں 63 ایٹمی آئسوٹوپس کو یکجا کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں قائم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کی پہلی کمپنی ہے جس نے ایٹمی توانائی کو کامیابی سے چھوٹے سائز میں بنایا ہے۔

یہ خود ہی بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ نصف صدی تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے جو نیوکلیئر بیٹری متعارف کرائی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس پر تجرباتی کام جاری ہے اور آزمائش مکمل ہونے کے بعد بیٹری کو استعمال اور فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Advertisement

مذکورہ بیٹری تین واٹ کی ہے اور اسے نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے، یعنی اس ٹیکنالوجی سے اسے بنایا گیا جو ایٹم بم میں استعمال ہوتی ہے اور کمپنی مستقبل میں ایک واٹ کی بیٹریز بھی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر