Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

100 سالہ شخص کو 96 سالہ خاتون سے محبت ہوگئی؛ شادی کے لئے بھی تیار

Now Reading:

100 سالہ شخص کو 96 سالہ خاتون سے محبت ہوگئی؛ شادی کے لئے بھی تیار

100 سالہ شخص کو 96 سالہ خاتون سے محبت ہوگئی؛ شادی کے لئے بھی تیار

100 سالہ شخص ہیرولڈ ٹرینز کو 96 سالہ خاتون جینی سوارلین سے محبت ہوگئی جس کے بعد اب دونوں شادی کے لئے بھی تیار ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران جینی سوارلین نے بتایا کہ یہ تعلق صرف نوجوانوں کے لیے نہیں، درحقیقت اس عمر میں سب کچھ مل جانے کا احساس بہت زبردست ہے۔

ہیرولڈ ٹرینز اور جینی سوارلین / اے پی فوٹو

ہیرولڈ ٹرینز نے کہا کہ مجھے ہمیشہ لگتا تھا کہ دنیا کی عظیم ترین محبت کی داستان رومیو جولیٹ کی ہے، مگر وہ فکشن ہے، اور پھر میں نے فیصلہ کیا کہ محبت کی عظیم ترین داستان میری اور جینی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا 100 سالہ اور 96 سالہ افراد کبھی میرے اور جینی کی طرح ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں؟

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ بیوی کے انتقال کے بعد مجھے کسی سے ملاقات میں دلچسپی نہیں تھی، اس وقت میرا سوچنا تھا کہ زندگی میں رومان بہت ہوچکا، مگر ان کے بہترین دوست نے زندگی میں آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کی۔

ہیرولڈ ٹرینز نے کہا کہ جینی سے ملاقات کے دوران میرے ساتھ کچھ عجیب ہوا اور ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے میرا جسم کانپنے لگا، مجھ سے کچھ کھایا نہیں گیا، سانس لینا مشکل ہوگیا اور مجھے احساس ہوا کہ میں 98 سال کی عمر میں محبت میں گرفتار ہوگیا ہوں، اب میری عمر 100 سال سے زائد ہو چکی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اب میں پہلے سے زیادہ جینی سے محبت کرنے لگا ہوں۔

ہیرولڈ ٹرینز کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جبکہ جینی سوارلین کی بھی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جبکہ دونوں کے متعدد پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں بھی ہیں۔

جینی سوارلین 2 بار بیوہ ہو چکی ہیں جبکہ ہیرولڈ ٹرینز کی اہلیہ شادی کے 70 سال بعد انتقال کرگئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر