جاپانی کے ایک مخصوص ساحل پر آنے والے سیاح ان دنوں ایک منفرد منظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جہاں فِڈلر کیکڑے اپنے بلوں سے نکل کر اپنی سالانہ “رقص” جیسی حرکتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ کیکڑے ہر سال اس موسم میں سمندر کے اُترے ہوئے پانی سے بننے والی کیچڑ والی زمین (ٹائیڈل فلیٹس) کے نیچے موجود اپنے بلوں سے باہر آتے ہیں اور نر کیکڑے ایک خاص “ڈانس” کرتے ہیں جس میں وہ اپنے پنجے ایک ساتھ اوپر نیچے حرکت دیتے ہیں۔
محققین ابھی تک اس رقص کا درست مقصد تو معلوم نہیں کر سکے تاہم خیال ہے کہ یہ مادہ کیکڑوں کو متوجہ کرنے یا حریف نر کیکڑوں کو ڈرانے کا طریقہ ہو سکتا ہے۔
یہ کیکڑے اپنے خول (کاراپیس) کے لحاظ سے آدھے انچ سے بھی کم چوڑے ہوتے ہیں اور توقع ہے کہ گرمیوں کے قریب آنے کے ساتھ ہی ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ان کی افزائشِ نسل کا موسم مئی سے اگست تک جاری رہتا ہے۔




















