Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میساچوسٹ پولیس اس خوفناک پتلے کے مالک کی تلاش میں مصروف

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس پتلے کا نام غالباً بوبی اسٹرنگس  ہے جوکہ 7 فٹ 7 انچ لمبا اینی میٹرونک ماڈل ہے

میساچوسٹ میں اسٹونھیم پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک خوفناک دیوہیکل پتلے کے مالک کی تلاش کر رہی ہے جسے حال ہی میں پولیس اسٹیشن میں جمع کروایا گیا ہے۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بڑی میریونیٹ (ڈوریوں سے چلنے والا پتلا) کی تصویر شیئر کی جس کے سر پر سرخ بال ، آنکھیں موجود نہیں ہیں، جبکہ اس نے جوکر جیسا لباس پہن رکھا ہے۔

پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں کہا گیاہم اس پتلے کے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اسٹیشن میں جمع کروایا گیا ہے اگر یہ آپ کا ہے یا آپ نے اسے اپنے ڈراؤنے خوابوں میں دیکھا ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں تاکہ اسے واپس لے جا سکیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس پتلے کا نام غالباً بوبی اسٹرنگس  ہے جوکہ 7 فٹ 7 انچ لمبا اینی میٹرونک ماڈل ہے جسے اسپرٹ ہیلووین تقریباً 309.99 ڈالر میں فروخت کرتی ہے۔