Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیتن یاہو بھی دیوتا بن گئے؟ بھارت سے سامنے آنے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

بھارت میں بعض مذہبی یا نظریاتی گروہ اسرائیل کے لیے غیر معمولی عقیدت رکھتے ہیں

بھارت سے سامنے آنے والی ایک غیر معمولی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا جس میں چند ہندو سادھو اور بابا اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی تصویر کے سامنے مذہبی رسومات ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک غیر ملکی صارف نے شیئر کیا جس کے بعد یہ دیکھتے ہی دیکھتے مختلف ممالک میں زیرِ بحث آ گئی۔ ویڈیو میں دو ہندو پنڈت نیتن یاہو کی تصویر کے گرد جمع ہو کر پوجا پاٹ اور عبادت نما رسومات انجام دیتے نظر آتے ہیں۔

 

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ جب بھی لگتا ہے کہ بھارت میں اب مزید کوئی حیران کن چیز سامنے نہیں آئے گی تب ہی کوئی نیا منظر سب کو چونکا دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بعض مذہبی یا نظریاتی گروہ اسرائیل کے لیے غیر معمولی عقیدت رکھتے ہیں جبکہ وائرل ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں نظر آنے والے افراد بھی ایسے ہی ایک فرقے سے تعلق رکھتے ہیں جو نیتن یاہو کو غیر معمولی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تاہم ویڈیو کے مقام، وقت اور اس میں شامل افراد کی شناخت کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس ویڈیو پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ اسے حیران کن قرار دے رہے ہیں تو بعض اسے محض تشہیری یا علامتی سرگرمی قرار دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو نے ایک بار پھر یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ سوشل میڈیا کے دور میں غیر روایتی اور حیرت انگیز مناظر کس تیزی سے عالمی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔