دنیا میں کچھ لوگوں کے لیے’’ایج جسٹ نمبر‘‘ واقعی صرف نمبر ہی ثابت ہوتے ہیں کیلینڈر میں سال تو بدلتے لیکن ان کی ظاہری صورت اور شخصیت میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ایسے افراد عمر بڑھنے کے ساتھ مزید جواں اور دلکش دکھائی دینے لگتے ہیں انہی میں چین سے تعلق رکھنے والی 74 سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔
چین کے شہر شنگھائی کی 74 سالہ ینگزی سوشل میڈیا پر اپنی حیرت انگیز جوان شکل، منفرد فیشن اسٹائل اور مثبت سوچ کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ان کے 20 لاکھ سے زائد فالورز ہیں جو ان کی توانائی اور اعتماد سے متاثر ہیں۔

شنگھائی کی رہائشی ینگزی نے سب سے پہلے آن لائن شہرت اس وقت حاصل کی جب وہ ہائی ہیلز پہنے سڑک پر ڈانس کرتے ہوئے یا مختلف پوز دیتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کرتی تھیں لیکن حال ہی میں وہ سوشل میڈیا پر جواں صورت، فیشن اسٹائل اور پر اعتماد رویے کی بدولت ایک حیرت انگیزشخصیت بن گئیں ہیں۔
ینگزی نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ یہ یقین رکھتی ہوں کہ ایج جسٹ ایک نمبر ہے اصل میں دل جواں ہونا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ خوبصورت نظر آنے کا راز مہنگی کاسمیٹکس نہیں بلکہ خود اعتمادی اور اپنی مرضی کی زندگی گزارنا ہے۔

74 برس میں جواں دکھائی دینے کے پیچھے راز اتنا سادہ سا بھی نہیں ہے 45 سالہ بیٹے کی ماں حقیقت میں ایک بہت ہی منظم انداز میں زندگی گزرتی ہے وہ شام 5 بجے کے بعد کچھ بھی نہیں کھاتی کاربوہائیڈریٹس سے قبل سوپ، سبز سبزیاں اور پروٹین والے غذاؤں کو ترجیح دیتی ہیں اور ہر دن کا آغاز ایک گھنٹے کی یوگا سے کرتی ہیں۔
ینگزی کو بچپن سے ہی خوبصورتی اور فیشن میں دلچسپی رہی ہے لیکن انہوں نے کبھی اپنے شوق کو کیریئر بنانے کے بارے میں نہیں سوچا۔
انہوں نے کنڈرگارٹن کی منیجر کے طور پر کام کیا، پھر 1980 کی دہائی میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ جاپان منتقل ہو گئیں اور وہاں ایک ریسٹورنٹ میں نوکری کی جہاں انہوں نے کئی سال اپنی مہارتوں کو مزید نکھارا۔

جاپان میں اپنا چائنیز ریسٹورنٹ کھولنے اور ایک مشہور میگزین میں فیچر ہونے کے بعد ینگزی آخرکار اپنے وطن واپس آ گئیں اور 2022 میں 70 سال کی عمر میں انہوں نے ایک فیشن گروپ میں شمولیت اختیار کی اور ماڈلنگ کے اپنے بچپن کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ آج وہ اس بات کی زندہ مثال ہیں کہ خود اعتمادی، مثبت سوچ اور صحت مند طرزِ زندگی انسان کو ہر عمر میں پُرکشش اور فعال رکھ سکتے ہیں۔
ینگزی نے حال ہی میں کہا کہ عمر رکاوٹ نہیں بلکہ ایک اثاثہ ہے میں 120 سال کی عمر تک خوبصورت زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔




















