Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہے، مشیر خزانہ

Now Reading:

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہے، مشیر خزانہ
مشیر خزانہ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایک سیمینار سے  خطاب میں کہی ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں۔خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا۔ کیپیٹل مارکیٹ نجی شعبے کی مالیاتی ضروریات کے لیے اہم ہ۔، پاکستان چاہتا ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ ترقی کرے۔ریگولیشن بہتر بنا کر کیپیٹل مارکیٹ میں شفافیت بڑھائی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہے۔ متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ خصوصی اقتصادی زونز تیار ہورہے ہیں۔ پاکستانیوں کو سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Advertisement

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا۔ پاکستان نے پیغام دے دیا کہ معاشی نظم وضبط قائم کرے گا، تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں 6ارب ڈالر کی اہمیت نہیں ہے۔ اہمیت صرف دنیا کی طرف سے پاکستان پر اعتماد کی ہے۔ پاکستان کے آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے سے مثبت معیشت کا تاثر گیا۔ اسلامی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک فنڈز بڑھانا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ؛ ایف بی آر نے بڑا اقدام اٹھالیا
نئے بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟ سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر