Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 113 فیصد اضافہ

Now Reading:

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 113 فیصد اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 113 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران 10 ارب 18 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 4 ارب 77 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیے: ملک میں کھانے کی اشیاء کی درآمدات میں کمی

اس طرح رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 113 فیصد زیادہ رہا۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی دآمدات کے حجم میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہے۔

مزید پڑھیے: بجلی پیدا کرنے کی مشینری کی درآمدات کم ہوگئی

اشیائے خورد و نوش اور پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی حجم میں ہونے والا اضافہ ملک کے تجارتی خسارے کو بڑھا رہا ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تقریباً دگنا ہوگیا ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ جو کہ گزشتہ مال سال کی پہلی ششماہی میں 12 ارب 34 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تاجر برادری کیلئے بڑی خبر آگئی
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر