Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

Now Reading:

وزیر خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیر خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ابھی آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا ہے اور اس پروگرام کی شکلوں پر اتفاق اور عمل درآمد ہونا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایک بڑے بیل آؤٹ پیکج کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی معیشت کو بحال کیا جا سکے، امید ہے جلد نیا معاہدہ ہوجائے گا۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر اور ٹیکس کلیکشن نظام میں ضروری اصلاحات کی جارہی ہیں، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان آمد پر آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات تعمیری رہے، معاشی پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے، ہمیں اسٹرکچرل اصلاحات کے لیے 2 سے 3 سال لگیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور جاری ہے، ٹیکس نظام میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹیلائزیشن ضروری ہے، ہمیں اپنے اخراجات کو کم کرنا ہو گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ انفرااسٹرکچرکی بہتری کیلئے کچھ صوبوں نے بہترین کام کیا، پبلک پرائیویٹ منصوبوں سے استحکام لایا جاسکتا ہے، ہمیں پہلے سے موجود پالیسیوں پرعملدرآمد کرانا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ہمیں ون ونڈو آپریشن فعال کرنا ہے اور غیرملکی اور مقامی سرمایہ کاری کیلئے سازگاری ماحول پیدا کرنا ہو گا، آئی ٹی اور زراعت کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
ملکی معیشت کو قرض کی بجائے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر