Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٹے کی قیمت میں کمی، کراچی میں روٹی کتنے کی ہونی چاہیے؟

Now Reading:

آٹے کی قیمت میں کمی، کراچی میں روٹی کتنے کی ہونی چاہیے؟

آٹے کی قیمت میں کمی، کراچی میں روٹی کتنے کی ہونی چاہیے؟

کراچی: آٹے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ہونے کے بعد کراچی میں روٹی 15 روپے کی ہونی چاہیے۔

اس حوالے سے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ کراچی میں روٹی 15 روپے کی ہونی چاہیے، صرف ایک ماہ میں آٹے کی قیمت 19 روپے فی کلو نیچے آچکی ہے، آٹے کی قیمت بلند ترین سطح سے 40 روپے فی کلو کم ہوچکی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ رمضان سے اب تک ہول سیل میں آٹے کی قیمت 122 روپے سے گر کر 104 روپے پر آچکی ہے، پانچ کلو آٹا گوندنے کے بعد ساڑھے سات کلو بنتا ہے، آٹے کے سرکاری ریٹ زیادہ جبکہ مارکیٹ میں آٹا سستا فروخت ہورہا ہے۔

عبدالرؤف ابراہیم نے مزید کہا کہ حکومت سندھ از سر نو جائزہ لے کر آٹے کے فوری نئے سرکاری ریٹ جاری کرے، نئے سرکاری ریٹ جاری کر کے روٹی اور ڈبل روٹی کے ریٹس کم کرائے جائیں، ناجائز منافع خور مہنگے داموں ڈبل روٹی اور روٹی فروخت کرکے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
ملکی معیشت کو قرض کی بجائے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر