Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کردی

Now Reading:

پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کردی

پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کردی

اسلام آباد: پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 1 ارب ڈالر کے بین الاقوامی پاکستانی بانڈ کی ادائیگی کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کی جانب سے 12 اپریل 2024 کو معیاد پوری کرنے والے ایک ارب ڈالر بانڈ کی ادائیگی کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ بانڈ ہولڈرز کو آگے کی تقسیم کے لیے ادائیگی ایجنٹ بینک کو کی گئی، ادائیگی میں اصل اور سود دونوں ادا کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 8ارب ڈالر سے بڑھنے کے بعد پاکستان کی جانب سے عالمی سرمایہ کاروں کو جلد یا وقت پر ادائیگی کی توقعات کی وجہ سے یورو بانڈ کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور ایک بانڈ ایک ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

Advertisement

ٹاپ لائن سکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل نے کہا تھا کہ پاکستان نے زر مبادلہ کے ذخائر کے بحران کے باوجود دسمبر 2023میں میچور ہونے والے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی وقت سے قبل کردی تھی، پاکستان کے 2024کے بانڈز کی ساکھ میں گزشتہ 18ماہ کے دوران 160فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
ملکی معیشت کو قرض کی بجائے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر