عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کردی گئی۔
مٹی کا تیل 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔
اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے81 پیسے فی لیٹر مقررکر دی گئی ہے۔
دوسری جانب لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کردیا گیا۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70روپے چار پیسے جبکہ جیٹ فیول میں بھی 23 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 369 روپے 72پیسے سے کم ہوکر 299 روپے 32 پیسے جبکہ جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت 494روپے 71پیسے سے کم ہو کر 471 روپے 01 پیسے ہو گئی۔



















