Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’پلیز! لاہور پر کراچی جیسا بلدیاتی نظام نافذ نہ کیا جائے‘‘، سعد رفیق کا بلاول بھٹو کو کرارا جواب

کراچی کے پچھلے بلدیاتی انتخابات کے طرز پر انتخابات کروانے سے بہتر ہے کہ انتخابات نہ کروائے جائیں، سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا کرار جواب دے دیا۔

خواجہ سعد رفیق نے بلاول بھٹو کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر بات بلدیاتی انتخابات کی ہو تو بلاول بھٹو کا مطالبہ درست ہے اور لاہور و اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد ہونے چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی کے پچھلے بلدیاتی انتخابات کے طرز پر انتخابات کروانے سے بہتر ہے کہ انتخابات نہ کروائے جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ’’پلیز! لاہور پر کراچی جیسا بلدیاتی نظام نافذ نہیں کیا جانا چاہیے‘‘۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اس حوالے سے تفصیل جاننا چاہتے ہیں وہ حافظ نعیم الرحمٰن یا خالد مقبول صدیقی سے پوچھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں