امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 5.36 فیصد کمی کے بعد 91 ڈالر 24 سینٹس فی بیرل تک آگئی۔
اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 5.47 فیصد کمی کے بعد 98 ڈالر 7 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگی۔
ماربن ابو ظہبی کروڈ کی قیمت 102 ڈالر 31 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی جب کہ نیچرل گیس 2.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔


















