Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وکلا ہڑتال پر

Now Reading:

وکلا ہڑتال پر
Sindh High Court Lawyers Strike

پاکستان بار کونسل کی کال پر وکلا کی  جانب سے ملک گیر ہڑتال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس بنانے اور سینئیر وکیل امجد شاہ کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس بھیجنے پر وکلا برادری کی جانب سے آج ملک گیر ہڑتال کی گئی،پاکستان بار کی کال پر سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔

اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوئے جبکہ وکل رہنماؤں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے مرکزی دروازے پر دھرنا دیا اور سخت نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر محمد عاقل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے تین ججز کو مستقل کرنے کے خلاف بار نے احتجاج کیا تھا،جس پر سینئر وکیل امجد شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا گیاہم اس طرز عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

سراپا احتجاج وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس فوری طور پر واپس لیا جائے، جس کے باعث آج پاکستان میں عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا ہے، ہڑتالی وکلا کا کہنا تھا کہ بار ہمیشہ اپنے تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توہینِ عدالت سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی
190ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
نیب نے ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیلوں کی حمایت کر دی
بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
بدنیتی پر مبنی مہم؛ توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو ایک اور خط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر