Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی، سپریم کورٹ

Now Reading:

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی، سپریم کورٹ
نکاح نامہ

نکاح نامے کی شرائط سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کے حوالے سے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کیس کا 53 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی تفصیلی فیصلے میں شامل کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ ختم کیا جاتا ہے، آرٹیکل62ون ایف میں سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سمیع اللہ کیس میں سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ ختم کیا جاتا ہے، سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کی ڈکلیئریشن دے کرآئین بدلنے کی کوشش کی، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نااہلی کی مدت 5سال سے زائد نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں؛ سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کردی

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ تاحیات نااہلی انتخابات لڑنے اورعوام کے ووٹ کےحق سے متصادم ہے، آرٹیکل 62ون ایف کو تنہا پڑھا جائے تو اس کےتحت سزا نہیں ہوسکتی، 62ون ایف کےتحت تاحیات نااہلی بنیادی حقوق کی شقوں سے ہم آہنگ نہیں۔

عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں لکھا کہ عدالت الیکشن ایکٹ کے اسکوپ کوموجودہ کیس میں نہیں دیکھ رہی، آرٹیکل62 ون ایف میں درج نہیں کہ کورٹ آف لاکیا ہے، آرٹیکل 62ون ایف واضح نہیں کرتاکہ ڈکلیئریشن کس نےدینی ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ ایسا قانون نہیں جو واضح کرے 62ون ایف کے تحت نااہلی کا طریقہ کار کیا ہوگا، سابق جج بندیال نے فیصل واوڈا، اللہ دینو کیس میں اپنے فیصلے کی نفی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بشریٰ بی بی کیساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، درخواست نمٹارہے ہیں، جسٹس گل حسن
اثاثہ جات کیس؛ الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈاپور کو طلبی کا نوٹس معطل
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر سماعت ملتوی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کردیا
نکاح نامے کی شرائط سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر