Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوسٹ گارڈزکی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اورچھالیہ برآمد

Now Reading:

کوسٹ گارڈزکی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اورچھالیہ برآمد
Pakistan Coast Guard action against Drugs

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی(بلوچستان) کے قریب واقع بدوک چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کارمیں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور12 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمد کرکے دوافراد کو گرفتار کرلیا۔

جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران وندرمیں واقع باغیچوں کے اندر چھپاٰٗئی گئی3955 کلو گرام چھالیہ برآمد کرلی۔

پکڑی جانے والی منشیات اورچھالیہ کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 160.51ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

برآمد شدہ منشیات اور دواسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتیازملٹری نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کوبے حد سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Advertisement

پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر