
مصباح قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ کراچی کی مقامی عدالت میں مصباح کے والد نےملزم نبی افغانی کو شناخت کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیٹی کے دوران قتل کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے مصباح کے والد نے ملزم نبی افغانی کو مجسٹریٹ کے روبرو شناخت کر لیا ہے۔
مصباح کے والد نے دس ڈمی ملزمان کے بیچ ملزم کو شناخت کیا۔
یاد رہے کہ مورخہ 3 اکتوبر 2019 کو تھانہ گلشن اقبال کی حدود میں مصباح نامی لڑکی کو دوران ڈکیتی قتل کیا گیا جس کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں مقتولہ کے والد اطہر انوار کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 2019/ 385 کے تحت بجرم دفعہ 34/397/302 کے تحت درج کیا گیاتھا ۔
دورانِ تفتیش انویسٹی گیشن پولیس ایسٹ تھانہ گلشن اقبال نے ملزم محمد نبی ولد حاجی سید کو گرفتار کیا اور مقتولہ کا موبائل فون بھی پولیس نے ملزم سے برآمد کیا آج مورخہ 15 اکتوبر 2019 کو مدعی مقدمہ اطہر انوار نے ملزم محمدنبی ولد حاجی سید کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو شناخت پریڈ میں شناخت کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News