
بول کے اینکر پرسن مر ید عبا س کے قتل میں ملوث اہم ملزم اور قاتل عا طف زمان کے بھائی عادل زمان کو پو لیس نے گر فتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی طارق دھاریجوکا اس اہم گر فتاری کے بعد کہنا ہے کہ ملزم عادل زمان کو تفتیش حکام نے کراچی سے گرفتار کیا ہے جو کہ مرید عباس قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم عاطف زمان کی صلح کے لیے کوشش شروع
مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان نے مقتول مرید عباس کے اہلخانہ سے صلح کے لیے کوشش شروع کردیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عاطف زمان کی جانب سے دو بار مختلف زرائع سے مرید عباس کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ملزم صلح کے لیے کو شش کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطا بق ملزم عاطف زمان کا جیل سلاخوں کے پیچھے دم گھٹنے لگا ہے جبکہ مرید عباس کے اہلخانہ سے رابطہ ملزم عاطف زمان کے وکیل شفقت تنولی کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔
ملزم عاطف زمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کو مرید عباس کے قتل پر دکھ ہے، سالہا سال کیس چلے گا، اس لیے بیٹھ کر بات کرلیتے ہیں۔
دوسری جانب مقتول مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے ملزم سے صلح کرنے سے صاف انکار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جو بھی صلح کرنے کی کوشش کرے گا اس کو میری لاش سے گزرنا ہوگا، قاتل کو سزا دلوانے کے لیے ہرفورم پر کیس لڑوں گی۔
زارا عباس کا مزید کہنا ہے کہ عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، کیس لڑوں گی صلح نامے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News