Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کےحملےسےمعصوم بچہ بدترین زخمی

Now Reading:

لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کےحملےسےمعصوم بچہ بدترین زخمی
dog vaccination

سندھ کے شہرلاڑکانہ کےنواحی گاؤں حبیب بگھیو میں آوارہ کتوں نے معصوم بچے کو کاٹ کاٹ کر چہرا اور جسم بری طرح زخمی کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ میں بچے کو کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آیا جہاں 6 سے 7 کتوں نے کمسن بچے حسنین بگھیو پر حملہ کیا اور اس کا منہ کھا گئے، دربدر کی ٹھوکروں کے بعد متاثرہ بچے کو این آئی سی ایچ اسپتال کی ایمرجنسی سے آئی سی یو منتقل کردیا گیاہے جس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

حسنین بگھیوکے والد غلام حسین کاکہناہےکہ کھیت پرجاتے ہوئے پانچ سے چھے کتے میرے 6 سالہ بیٹےحسنین بگھیو پرحملہ آور ہوئے اور اسےکاٹ کرزخمی کیا۔۔

اسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ بچے کےچہرے اورجسم سے بہتے خون کوروکنے کی کوشش جاری ہے۔ کھیتوں میں موجود لوگوں نے معصوم بچےحسنین کو آوارہ کتوں کے چنگل سے بچایا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہناہےکہ متاثرہ بچے کاچہرہ دیکھنےکے قابل نہیں ہے۔ شدید زخمی بچے کا والد غم سے نڈھال، زارو قطار روتا رہا ۔

Advertisement

متاثرہ بچے کے والد نے سندھ حکومت سے اپیل کرتےہوئے کہاکہ شہراور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے، کتوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ دیگر بچے حادثات سے بچ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر