بول نیوز نے کراچی میں 3 سال میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار حاصل کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سال 2019،سال 2018 اور سال 2017 میں ہونے والے جرائم کے مکمل اعداد و شمار حاصل کرلئے ہیں۔
سال 2019 میں کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چھینئے کے 247 واقعات پیش آئے،سال 2018 میں 174 اور 2017 میں 201 واقعات پیش آئے۔
سال 2019 میں گاڑیاں چوری ہونے کے 1452 واقعات پیش آئے،سال 2018 میں 1198 اور 2017 میں 1227 واقعات پیش آئے۔
کراچی کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری ہونے کے 2019 میں 1897 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2018 میں 2083 اور سال 2017 میں 2023 واقعات رپورٹ ہوئے۔
کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ
کراچی کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں اسلحے کے ذور پر چھینئے کے 2019 میں 28 ہزار 609 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2018 میں 25 ہزار 680 اور سال 2017 میں 24 ہزار 237 واقعات رپورٹ ہوئے۔
موبائل فونز چھینئے کے 2019 میں 20 ہزار 978 واقعات رپورٹ ہوئے ، 2018 میں 14 ہزار 899 جبکہ 2017 میں 13 ہزار 244 واقعات پولیس میں رپورٹ ہوئے۔
موبائل فونز چوری ہونے کے 2019 میں 24 ہزار 56 واقعات رپورٹ ہوئے ، 2018 میں 20 ہزار 559 واقعات جبکہ 2017 میں 17 ہزار 570 واقعات پولیس میں رپورٹ ہوئے۔
اغوا برائے تاوان کے 2019 میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے،جبکہ 2018 میں 8 اور 2017 میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کراچی میں بھتہ خوری کے 2019 میں 32 ، 2018 میں 58 اور 2017 میں 64 واقعات رپورٹ ہوئے۔
کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2019 میں 363 افراد جان کی بازی ہارے، جبکہ 2018 میں 326 افراد قتل ہوئے، 2017 میں 387 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 2019 میں مسلح ڈاکوں نے 3 بینکوں کا صفایا کیا،جبکہ سال 2018 میں بھی 3 بینکوں کو مسلح ڈاکوں نے لوٹا ، سال 2017 میں 8 بینکوں میں ڈکیتی کی واردتیں ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
