Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،120بجلی چور پکڑے گئے

Now Reading:

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،120بجلی چور پکڑے گئے
جنوبی پنجاب

ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 120بجلی چور پکڑلئے۔

ترجمان میپکو نے کہا کہ ملتان میں ایک لاکھ31ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر21لا کھ13ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے ،ایک ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ ملتان میں 13گھریلوصارفین کو18054یونٹس چوری کرنے پر359777 روپے جرمانہ عائدکیا گیاہے۔

ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 18 گھریلو صارفین کو21149یونٹس چوری کرنے پر339794روپے جرمانہ ا ، وہاڑی میں 9 گھریلواورکمرشل صارفین کو 7041 یونٹس چوری کرنے پر102358روپے جرمانہ جبکہ بہاولپور میں 11گھریلو،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو23669یونٹس چوری کرنے پر267018روپے جرمانہ اور ساہیوال میں 18 گھریلو،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو16237یونٹس چوری کرنے پر239994روپے جرمانہ ہے۔

ترجمان میپکو کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں رحیم یار خان میں 10 گھریلو صارفین کو5699یونٹس چوری کرنے پر97500روپے جرمانہ اور مظفر گڑھ میں 14 گھریلواورکمرشل صارفین کو11549یونٹس چوری کرنے پر195000روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا  کہنا تھا کہ بہاولنگر میں 13 گھریلوصارفین کو18050یونٹس چوری کرنے پر330600روپے جرمانہ  جبکہ خانیوال میں 14 گھریلوصارفین کو10521یونٹس چوری کرنے پر181508 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔

Advertisement

  ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف  مقدمات  درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح  رہے کہ اس سے قبل بھی ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 300 بجلی چور پکڑلئے تھے۔

ملتان میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

ترجمان میپکو نےکہا  تھا کہ ایک لاکھ36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22 لاکھ 74ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ملتان میں 12گھریلوصارفین کو11840یونٹس چوری کرنے پر230126روپے جرمانہ  عائد کیا گیا تھا ۔

ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 33 گھریلو صارفین کو44518یونٹس چوری کرنے پر711359روپے جرمانہ ،  وہاڑی میں 11 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو13767یونٹس چوری کرنے پر 259149 روپے جرمانہ جبکہ بہاولپور میں 8گھریلوصارفین کو10116یونٹس چوری کرنے پر159127 روپے جرمانہ اور ساہیوال میں 17 گھریلوصارفین کو16239 یونٹس چوری کرنے پر272734 روپے جرمانہ کیا گیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر