Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر میں لاک ڈاون کے دوران اسٹرئٹ کرائم میں اضافہ

Now Reading:

شہر میں لاک ڈاون کے دوران اسٹرئٹ کرائم میں اضافہ
اسٹرئٹ کرائم

لاک ڈاون کے دوران اسٹرئٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا، کراچی میں لاک ڈاون کے دوران بچے بھی ورادتیں کرنے لگے ہیں، بچوں کی لوٹ مار کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں لاک ڈاون کے دوران اسٹرئٹ کرائم کا سلسلہ جاری ، بچے بھی ورادتیں کرنے لگے جس کی سی سی ٹی وی فوٹج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بچوں کی واردات کا واقعہ گزشتہ روز نارتھ کراچی سرسید کے علاقے میں پیش أیا، فوٹج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر تین ملزمان جس میں کم عمر بچے کے ہمراہ لوٹ مار کررہے ہیں

فوٹج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری جسے ہی گھر کی دہلیز پر رکتا ہے تو موٹر سائیکل سوار ملزمان اسے گھیر لیتے ہیں اور ملزمان شہری کی تلاشی لیکر سامان لوٹ لیتے ہیں ۔

دوسری جانب سیالکوٹ میں بینک منیجراورگارڈنےڈکیتی کی کوشش کرنےوالے 2ڈاکوؤں کوفائرنگ کرکےہلاک کردیا۔

Advertisement

پولیس کےمطابق ڈسکہ بینک روڈ پرواقع نجی بینک میں 2 ڈاکو داخل ہوئےتاہم دوران ڈکیتی منیجراورگارڈنےڈاکوؤں کوروکنےکی کوشش کی۔

سیالکوٹ،بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام،مینجرکی فائرنگ سے2ڈاکوہلاک

واضح رہے اس سے قبل بول نیوز نے کراچی میں سال 2019،سال 2018 اور سال 2017 میں ہونے والے جرائم کے مکمل اعداد و شمار حاصل کرلئے تھے۔

سال 2019 میں کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چھینئے کے 247 واقعات پیش آئے،سال 2018 میں 174 اور 2017 میں 201 واقعات پیش آئے تھے۔

سال 2019 میں گاڑیاں چوری ہونے کے 1452 واقعات پیش آئے،سال 2018 میں 1198 اور 2017 میں 1227 واقعات پیش آئے تھے۔

کراچی کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری ہونے کے 2019 میں 1897 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2018 میں 2083 اور سال 2017 میں 2023 واقعات رپورٹ ہوئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر