
کراچی میں دل کے اسپتال این آئی سی وی ڈی میں فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو زخمی کرنے والے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اہلکار نے ایک روز قبل ڈاکٹر سے نیند کی گولیاں مانگیں، گولیاں نہ دینے پر شور شرابہ کیا، اگلے روز دوبارہ آنے پر اہلکار کو وہ ڈاکٹر نہ ملا تو فائرنگ کر کے فہد نامی ڈاکٹر کو زخمی کردیا۔
اہلکار نے ماسک کے بغیر اسپتال میں داخلے سے روکنے اور نیند کی گولیاں نہ دینے پرفائرنگ کی تھی۔
دوسری جانب فائرنگ کے واقعے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر قیصر سجاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی گنڈہ گردی ڈاکٹروں کے کام کو مشکل بناتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News