یوجین — جمعہ کی شب امریکی ریاست اوریگون کے معروف ایونٹ ہال میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران دہشتگردی ک واقعہ پیش آیا جس میں چھ نہتے افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شوٹر فرار ہے اور اسکی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوریگون میں جمعہ کی شب اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 لوگ جان کی بازی ہارگئے۔
پولیس کے مطابق تفتیشی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے مگر تاحال مجرم فرار ہے۔ ملزم نے رات 9:30 کے لگ بھگ اوریگون کے معروف ہال میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 1 زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاوہ ازیں بھگدڑ کا فائدہ اٹھا کر ملزم موقعہ واردات سے فرار ہوگیا۔
یوجین پولیس کے سربراہ کرس سکنر نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا، جب پولیس جائے حادثے پر پہنچی تب 6 لوگ فائرنگ سے زخمی تھے ایسے میں آپ پولیس سے کیا توقع کر سکتے ہیں ؟ وہاں لوگ جان بچانے کیلئے بھاگ رہے تھے اور ان کے ساتھی اس میں ان کی مدد کررہے تھے۔ تاحال فائرنگ کا مقصد واضح نہیں ہوسکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی مشتبہ شخص پولیس حراست میں نہیں ہے۔ تفتیش کاروں کو ممکنہ گواہوں سے کوئی مفید معلومات بھی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔
ہال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ ہال کے باہر پارکنگ میں ہوئی۔
دوسری جانب ہال انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں انھوں نے حادثہ کا اعتراف کیا ہے اور ساتھ ہی بروقت طبی امداد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹاف آپ کی کاوشوں کے باعث محفوظ ہے۔
یاد رہے کہ یوجین پورٹ لینڈ، اوریگون سے تقریباً 110 میل (177 کلومیٹر) جنوب میں واقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
