کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی بڑا بورڈ نورانی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فاٸرنگ سے زخمی شخص کی شناخت آصف کے نام سے ہوٸی ہے جبکہ جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب کراچی میں سچل بھکر گوٹھ میں کار پر فائرنگ سے خاتون اور مرد جاں بحق ہوئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو لاریب اور مقتول شخص کو احسن وقار کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News