کھاریاں میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون کا قتل
کھاریاں میں پوليس سرکل لالہ موسی کی حدود میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون کا قتل کردیا گیا ہے۔
پوليس کے مطابق کھاریاں تھانہ صدر کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں کرایہ دار نے غیرملکی پاکستانی نژاد خاتون کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا۔
پوليس کا کہنا ہے کہ 55 سالہ غیر ملکی خاتون نسیم اپنے دو بیٹوں کیساتھ دو ماہ قبل پاکستان واپس آٸی تھیں۔
پوليس نے مقتولہ کے بیٹے ثقلين کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اندراج مقدمہ قتل میں ملزم کامران اور اسکی فیملی کو نامزد کیا گیا ہے۔
پوليس نے مزید بتایا کہ کرایہ دار کامران سے غیر ملکی خاتون نے دوسرا نکاح کر رکھا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
