Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛ چہلم کے موقع پر فائرنگ اور دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق

Now Reading:

کراچی؛ چہلم کے موقع پر فائرنگ اور دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق
فائرنگ

کراچی؛ چہلم کے موقع پر فائرنگ اور دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی: چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ہائی سیکیورٹی کے باوجود فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، ڈکیتی مزاحمت اور جھگڑے پیش آئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے یوسی کونسلر حبیب کو کنڈا لگانے سے منع کرنے کے جھگڑے پر قتل کردیا گیا جبکہ پاک کالونی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہری جان سے گیا۔

اس کے علاوہ صفورہ چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شبیر نامی شخص فائرنگ سے جاں بحق ہوا اور لیاری کلاکوٹ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود گئے  فائرنگ سے یاسین  نامی شہری کو قتل کردیا گیا۔

کراچی کے سائٹ ایریا خیبر گیٹ کے قریب مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر 1 شخص جاں بحق اور ڈاکو سمیت 2زخمی ہوئے، تاہم پولیس نے فائرنگ کے کسی بھی واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ عقیدت واحترام سے منایا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

 مرکزی مجلس پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشترپارک میں منعقد ہوئی،علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مرکزی مجلس سے خطاب کے دوران کہا کہ مسلم امہ، سیرت رسولﷺ اور اہلبیت اطہار ؑ کے اصولوں کی پیروی کرے۔

بعد ازاں مرکزی ماتمی جلوس علم و ذوالجناح برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر