Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر کے طالبعلم، اسٹوڈنٹ یونین کیلئے سڑکوں پر

Now Reading:

ملک بھر کے طالبعلم، اسٹوڈنٹ یونین کیلئے سڑکوں پر
student protest in the country

کراچی سے خیبر تک طلبا سڑکوں پر نکل آئے اور انقلابی نعرے لگائے اور طلبا یونینز کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹوڈنٹ یونینز کی بحالی کے مطالبے کیلئے ملک بھر میں طلبہ تنظیموں کی جانب سے مارچ کیے گئے، کراچی میں ریگل چوک سے طلبا یکجہتی مارچ نکالا گیا تو لاہور میں طلبا نے استنبول چوک سے ریلی نکالی گئی۔

احتجاج میں طلباء نے مطالبہ کیا کہ طلبا یونین بحال کی جائے اور طبقاتی تعلیمی نظام ختم کیا جائے جبکہ فیسوں کو بھی کم کیا جائے۔

دوران احتجاج سرخ پرچم تھامے طلبا انقلابی نغمے گاتے رہے اور اپنے مطالبات کیلئے نعرے لگاتے رہے۔

لاہورمیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ وطالبات کو مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے کالج کے گیٹ کو تالے لگا دیے۔

احتجاج کرتے ہوئے طلبات کا کہنا ہے کہ طلباء یونین بحال کی جائے کراچی کے طلباء آ گئے ہیں سڑکوں پر، طلبہ یونین پر پابندی عائد ہونے سے طلباء کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

طلباء کے احتجاج کے متعلق پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے طلبا یکجہتی مارچ کی حمایت کردی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اسٹوڈنٹس یونینوں کی حمایت کی ہے لیکن معاشرے کو غیر سیاسی بنانے کیلئے یونینز پر پھر پابندی لگا دی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آج یونینز کی بحالی اور تعلیم کے حق کیلئے طلبہ یکیجہتی مارچ کر رہے ہیں اور طلبہ جنسی حراسانی کے خلاف قانون سازی کیلئے اور ہائوسنگ کے حق اور کیمپسز کی ڈی ملٹرائزیشن کا مطالبہ مارچ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے نئی نسل کا متحرک ہونا اور پرامن جدوجہد حوصلہ افزا ہے۔

دوسری جانب شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ میں بھی طلباء یونین کا حامی ہوں لیکن اسٹوڈنٹس یونینزکی بحالی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں طلبہ یونینز پر پابندی کو جمہوریت کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی مستقبل کی سیاست کو محدود کرنے کے مترادف ہے، طلبہ سیاست کو تشدد سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں لیکن طلبہ سیاست پر پابندی غیرجمہوری اقدام ہے۔

Advertisement

 

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان میں 35 سال سے طلبہ یونینز پر پابندی عائد ہے اور یہ پابندی جنرل ضیاء الحق کے دور میں لگائی گئی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹرک کے امتحانات سے متعلق طلباء کے لئے بڑی خبر آگئی
تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان؛ طلباء کے لئے اہم خبر آگئی
انتہائی اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور
عید پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ طلباء کے لیے بڑی خبر آگئی
تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر