جامعہ کراچی نے عالمی وبا ءکورونا وائرس کے باعث تمام امتحانات منسوخ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا ءکورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب جامعہ کراچی نے الحاق کالجز اور جامعات کے عملی امتحانات منسوخ کر دیے۔
شیخ الجامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا کہنا ہے کہ میڈیکل اور ماسٹرز کے سالانہ امتحانات منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔
ایم بی بی سی، ایم ڈی، ایم ایس اور ایم اے کے امتحانات نومبر، دسمبر میں ہونے تھے تاہم 26 نومبر کے بعد کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا۔