Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹرک اور انٹر کے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

میٹرک اور انٹر کے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

طلبا کے لئے بڑی خوشخبری؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

میٹرک اور انٹر کے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور تعلیمی بورڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ کی سہولت کیلئے ای سروسز اور موبائل ایپ کا افتتاح کیا۔

 ای سروسز کے ذریعے رزلٹ کارڈ، سرٹیفکیٹ کی تصدیق، این او سی مائیگریشن اور دیگراسناد کا حصول آسان ہوگا۔

افتتاح کے موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کے باقی 8 بورڈز ایک ہفتے میں آن لائن کرنے جا رہے ہیں طلبہ کو گھنٹوں گھنٹوں بورڈ آفس آکر خوار نہیں ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ گھنٹوں گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا تھا فیسوں کیلئے بینک جانا پڑتا تھا، اسٹوڈنٹس کے پاس آپشن ہوگا، خود آکر وصول کرلیں یا کوریئرسروس کے ذریعے منگوالیں، ایجوکیشن میں ہم اتنا کام نہیں کرسکے جتنا ہونا چاہیے تھا، ہائیر ایجوکیشن اور اسکولز ملالیں تو اس سے بڑا کوئی ڈیپارٹمنٹ نہیں۔

Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایجوکیشن اور ہیلتھ لوگوں کو اچھی دی جائے تو کچھ اور نہیں چاہیے، اچھی تعلیم ہوگی تو میں بھی اپنے بچے کو آنکھیں بند کر کے سرکاری اسکول میں پڑھاؤں گا، ہم نے چند اسکولوں کو پک کرکے ٹھیک کرنے کی کوشش کی مگر سمندر میں قطرے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں اسکولز میں سے درجن بھر ٹھیک ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں، پوری ٹیم نے بہت اچھا کام کیا امید ہے اگلے ہفتے تک باقی 8 بورڈز بھی آن لائن ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹرک کے امتحانات سے متعلق طلباء کے لئے بڑی خبر آگئی
تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان؛ طلباء کے لئے اہم خبر آگئی
انتہائی اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور
عید پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ طلباء کے لیے بڑی خبر آگئی
تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر