Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’پنجاب کے ہر بچے کو تعلیم کا حق دینے کا عزم لے کر آئے ہیں‘

Now Reading:

’پنجاب کے ہر بچے کو تعلیم کا حق دینے کا عزم لے کر آئے ہیں‘

’پنجاب کے ہر بچے کو تعلیم کا حق دینے کا عزم لے کر آئے ہیں‘

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر بچے کو تعلیم کا حق دینے کا عزم لے کر آئے ہیں۔

 وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ہمارا ویژن ہے کہ پنجاب میں دنیا کا بہترین تعلیمی نظام لاگو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی انقلاب کیلئے دن رات محنت کریں گے، ایک کروڑ آؤٹ آف اسکول بچوں کو اسکولوں میں لانا بڑا چیلنج ہے۔

 رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب میں دنیا کا سب سے کمال تعلیمی سسٹم اور بہترین نصاب متعارف کروائیں گے، ایسی ایجوکیشن پالیسی لا رہے ہیں کہ پنجاب کی تعلیمی ترقی کی مثال دی جا سکے گی۔

 

Advertisement

 

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر کرنے پر فوکس ہے، گزشتہ 76 سالوں میں جو تعلیمی ڈویلپمنٹ نہیں ہو سکی، ان کا ازالہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی طرح عوام کو دلاسے نہیں دیں گے، ماضی کی حکومت نے ایک بھی ایجوکیٹرز بھرتی نہیں کیا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے نام نہاد تعلیمی اقدامات کا نتیجہ اساتذہ بھی بھگت رہے ہیں، اساتذہ کی ایک لاکھ سے زائد خالی آسامیاں گزشتہ حکومت کی تعلیمی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ خالی آسامیاں پر کر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی پوری کی جائے گی، اساتذہ کے مسائل حل، سرکاری اسکولوں پر عوام کا اعتماد بحال کریں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹرک کے امتحانات سے متعلق طلباء کے لئے بڑی خبر آگئی
تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان؛ طلباء کے لئے اہم خبر آگئی
انتہائی اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور
عید پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ طلباء کے لیے بڑی خبر آگئی
تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر