Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے پسندیدہ ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ نے دھوم مچادی

Now Reading:

وزیراعظم کے پسندیدہ ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ نے دھوم مچادی
ارطغرل غازی

وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ نے دھوم مچادی، پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک ہوم پر نشر ہونے والے ڈرامے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک تاریخی ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے یوٹیوب پر پندرہ روز میں ملین سبسکرائبرز جبکہ ڈرامے ریلیز ہونے سے اب تک صرف پہلی ہی قسط کے بارہ ملین ویوز آچکے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی اب تک اردو ڈبنگ میں چودہ قسط ریلیز ہوچکی ہے جبکہ پی ٹی وی نے ارطغرل یو ٹیوب ریکارڈ کے نام سے  ہیش ٹیگ بنادیا۔

پی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے ڈرامے کی اردو ڈبنگ کو خوب سراہا جا رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پچیس مئی تک ساڑھے چھ ملین کا ریکارڈ بنایا جائے کیونکہ لوگوں کو اس ڈرامے کی ہر قسط کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

ڈرامے ارطغرل سے متاثر ہو کر میکسیکو جوڑے نے اسلام قبول کر لیا

Advertisement

یاد رہے کہ ارطغرل غازی کے پروڈیوسر ریاض منٹی نے ڈرامہ کے حوالے سے کہا تھا کہ ‘ارطغرل غازی’ کی کامیابی کا سہرا اس کی ٹریٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔

ریاض منٹی نے بتایا کہ یوٹیوب چینل پر 30 ملین سے زیادہ اور 600،000 سے زیادہ صارفین ہیں جو اس ڈارمے کو آن لائن  دیکھ رہے اور اتنی بری تعداد مین اس ڈرامے کو دیکھنا بڑی کامیابی ہے تاہم بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ ، آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھ جانے کی امید ہے ۔

واضح رہے کہ ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’  کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تاریخی ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے حوالے سے اپنےخیالات کا اظہارکیا تھا۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام یہ ڈرامہ دیکھ کر اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جان سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر