Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کے بغیر کامیڈی پہلے جیسی نہیں رہے گی، عاصم اظہر

Now Reading:

عمر شریف کے بغیر کامیڈی پہلے جیسی نہیں رہے گی، عاصم اظہر

کامیڈین کنگ عمر شریف کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور مقبول ترین گلوکارعاصم اظہر نے کہا ہے کہ عمر شریف کے بغیر کامیڈی پہلے جیسی نہیں رہے گی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارعاصم اظہر نے کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر شدید دکُھ کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

گلوکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ عمر شریف صاحب! آپ کے بغیر کامیڈی پہلے جیسی نہیں رہے گی۔

گلوکار نے لکھا کہ عمر شریف نے اپنی زندگی میں لاکھوں لوگوں کو ہنسایا اور اب میری دُعا ہے کہ وہ اللّہ تعالیٰ کے پاس بھی ہمیشہ مُسکراتے رہیں۔

عاصم اظہر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اللّہ تعالیٰ! عمر شریف کی روح کو سکون اور اس مشکل وقت میں اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے، آمین۔

واضح رہےکہ لیجنڈ اداکار، کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف گزشتہ روز جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

Advertisement

کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا چار روز تک علاج کیا گیا لیکن ناساز طبیعت کے باعث ان کا اسپتال میں ہی انتقال ہو گیا۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

دوسری جانب لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ عمر شریف خالق حقیقی سے جا ملے، ساتھ ہی انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر