Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دوسرے بچوں کو نوکری پر رکھنا بند کریں، متھیرا

معروف پاکستانی میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دوسرے بچوں کو نوکری پر رکھنا بند کریں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ خواتین مال میں بیٹھی کھانا کھا رہی ہیں جبکہ اُن کے ساتھ ایک کمسن ملازمہ بھی موجود ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Graduate Talks (@graduatetalks.pk)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن خواتین نے کمسن ملازمہ کو اپنے ساتھ کرسی پر نہیں بٹھایا بلکہ ملازمہ کو نیچے فرش پر بٹھا کر کھانا دیا۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اُن خواتین پر کڑی تنقید کی۔

اب حال ہی میں متھیرا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اُس بچی کی ویڈٰیو شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا۔

اسکرین شاٹ

متھیرا نے لکھا کہ “لوگوں کو گھروں میں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دوسرے بچوں کو نوکری پر رکھنا بند کرنا چاہیے، یہ بند ہونا چاہیے”۔

واضح رہے کہ متھیرا ایسے واقعات پر اپنی آواز بلند کرتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں