Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا، جدید ایف 35 طیارے کو بھی پسپا کرنے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ جنگ بندی یا علاقائی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی فورسز نے خلیج فارس کے قریب امریکی فضائی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک جدید امریکی ڈرون مار گرایا جبکہ ایک جنگی طیارے کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی نگرانی کے نظام نے مشتبہ امریکی سرگرمیوں کا بروقت سراغ لگایا جس کے بعد دفاعی یونٹس نے کارروائی کرتے ہوئے MQ-9 ڈرون کو نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام کے مطابق ڈرون حساس فضائی حدود کے قریب موجود تھا۔

بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی دفاعی نظام نے ایک RQ-4 جاسوس ڈرون اور جدید امریکی F-35 طیارے کی جانب بھی کارروائی کی، جس کے بعد دونوں فوری طور پر علاقے سے دور چلے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ جنگ بندی یا علاقائی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق ملکی فضائی حدود کے دفاع کے لیے افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کی طرف سے فوری طور پر ایرانی دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں