مودی کے زیر اثر بھارتی ریاستوں میں مذہبی تہوار بھی ہندتوا انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی کی نذر ہو گئے۔
مسلمانوں کے مذہبی تہواروں کے خلاف مودی کے انتہا پسند اقدامات نے بھارت کے نام نہاد سیکولر دعوؤں پر سوال اٹھا دیا۔
بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل مودی حکومت نے گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر پابندی کی وارننگ جاری کردی، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بقرعید سے قبل قربانی اور نماز عید پڑھنے والوں کو دھمکی دے دی۔
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے عیدالاضحیٰ سے قبل سڑکوں پر مذہبی سرگرمیاں بند رکھنے کی تنبیہ کردی۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے مسلمانوں کے خلاف فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گائے کی قربانی نہ ہی عیدالاضحیٰ کا حصہ ہے اور نہ اسلام میں مذہبی حکم ہے۔
مغربی بنگال میں بی جے پی سرکار کے جانب سے قربانی کے جانور پر پابندی کے بعد ہندو تاجر سراپا احتجاج دکھائی دیے۔
عالمی ماہرین کے مطابق بی جے پی کی انتہا پسند سوچ نے اقلیتوں کے خلاف نفرت کو ریاستی سطح پر فروغ دے کر ملک کو اندرونی انتشار کا شکار کردیا، مودی حکومت کے اقلیتوں پر بہیمانہ مظالم اور اور بے جا پابندیاں بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر بد نما داغ بن چکی ہیں۔


















