Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرہ خان کی شاہ چارلس سے ملاقات؛ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ خان کی وائرل ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی لندن میں منعقدہ برٹش ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے میں برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ماہرہ خان کو شاہ چارلس کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات کو صارفین کی جانب سے خاصی دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ شاہ چارلس کو ٹرسٹ کے مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں میں گہری دلچسپی تھی، انہوں نے میرے کام کی پیش رفت کے حوالے سے سوالات کیے اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ وہ ٹرسٹ کے لیے میری خدمات سے بھی آگاہ تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ ملاقات میرے لیے ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ رہی جبکہ سماجی فلاح کے شعبے میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی کاوشیں بھی قابلِ ستائش ہیں۔

متعلقہ خبریں