پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنے حج کے سفر کے دوران پیش آنے والا ایک روحانی اور یادگار واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
جویریہ سعود نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے شوہر سعود قاسمی کے ہمراہ 2022ء میں فریضۂ حج ادا کیا تھا اور حال ہی میں اپنے پروگرام میں اس مقدس سفر کی ایک خاص یاد کو بیان کیا۔
اداکارہ کے مطابق حج کے دوران انہیں اچانک اپنے ہاتھوں سے ایک خوشگوار عطر جیسی خوشبو محسوس ہونے لگی، حالانکہ انہوں نے کوئی خوشبو استعمال نہیں کی تھی، اس کیفیت پر انہوں نے ایک خاتون حاجی سے مشورہ کیا، جنہوں نے انہیں ہاتھ دھونے کا کہا تاہم ہاتھ دھونے کے باوجود وہ خوشبو برقرار رہی۔
جویریہ سعود نے کہا کہ یہ کیفیت تقریباً تین دن تک محسوس کی جاتی رہی جس پر میں خود بھی حیران رہیں۔ ابتدا میں میں نے اس واقعے کو زیادہ شیئر نہیں کیا تاہم بعد میں حج گروپ کے متعدد افراد کو اس کا علم ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تجربے کو اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت روحانی لمحات میں شمار کرتی ہوں اور آج بھی اسے ایک یادگار اور غیر معمولی کیفیت کے طور پر یاد کرتی ہوں۔
















