پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے گلوکار فلک شبیر کے حالیہ بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی تربیت اور اقدار کا دارومدار والدین پر ہوتا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران نمرہ شاہد نے فلک شبیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بیرونِ ملک رہ رہا ہے تو وہاں کے ماحول اور طرزِ زندگی کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ بچوں کی شخصیت اور سوچ کی تشکیل میں والدین کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ فلک شبیر کی بات سے مکمل اختلاف نہیں کرتیں کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور معاشرتی اقدار کا احترام ضروری ہے تاہم ان کے خیال میں اپنی رائے پیش کرنے کا انداز زیادہ مناسب ہونا چاہیے۔
نمرہ شاہد کا کہنا تھا کہ سارہ خان نے اپنے فنی کیریئر میں ڈراموں اور فیشن کے شعبے میں عمدہ کام کیا ہے اس لیے فلک شبیر کو اس معاملے پر زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا تھا کہ عوامی مقامات پر لباس سے متعلق ضابطے بنانے پر غور کیا جائے جس کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات کی جانب سے اس موضوع پر ردعمل سامنے آرہا ہے۔


















