Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیزائنر ٹمی رائے کی رہائش گاہ پر مجلسِ عزا، شوبز شخصیات کی شرکت

بیگم شہناز نے ہمنواؤں کے ہمراہ سوز و سلام پیش کیا جب کہ ذاکرہ فروا بتول نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔

لاہور: ڈریس ڈیزائنر ٹمی رائے نے سات محرم الحرام کی مناسبت سے اپنی رہائش گاہ ویلنشیا ٹاؤن میں مجلسِ عزا کا اہتمام کیا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

مجلسِ عزا میں ہدایت کارہ سنگیتا، دردانہ رحمٰن، نشو بیگم، خوشبو، مدیحہ شاہ، نمرہ چوہدری، لائبہ بنگش، صبا بٹ، مسز ملک، عشرت چوہدری، لائیکا خان اور عینی طاہرہ نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں نرمل رائے، امن علی، طارق مہندرو، جرار رضوی، علی جمشید نقوی، سید جعفر عسکری، علمدار بخاری، اکرم پھلروان، پپی کلیار، شاہ رخ، فاروق شیخ اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر بیگم شہناز نے ہمنواؤں کے ہمراہ سوز و سلام پیش کیا جب کہ ذاکرہ فروا بتول نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور سات محرم کی مناسبت سے حضرت امام حسنؓ کے شہزادے حضرت قاسمؑ کی شہادت کے مصائب بیان کیے۔

مجلس کے اختتام پر حضرت قاسمؑ کی مہندی برآمد کی گئی جس پر خواتین نے گریہ و زاری کی۔ بعد ازاں شرکائے مجلس میں نیازِ حسنی تقسیم کی گئی۔