Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد خان کے نئے لُک نے مداحوں کو چونکا دیا

اداکار کے نئے لُک نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کا نیا لُک سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے جہاں ان کی تازہ تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں فواد خان کا انداز اور چہرے کے نقوش معمول سے کچھ مختلف دکھائی دے رہے ہیں جس پر صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

کئی مداحوں نے فواد خان کے نئے انداز کو سراہتے ہوئے انہیں حسبِ روایت پرکشش قرار دیا جبکہ بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ ان کے چہرے کے خدوخال ترک اداکاروں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکار نے جوان نظر آنے کے لیے کاسمیٹک طریقۂ علاج یا سرجری کا سہارا لیا ہے۔

متعلقہ خبریں